مانچسٹر(ویب ڈیسک) ارینا میں کانسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹرارینا کے سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ ا?ریانا گرانڈے کا کانسرٹ جاری تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کانسرٹ میں موجود 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں امریکی گلوکارہ ا?ریانا گرانڈے محفوظ رہیں۔دوسری جانب برطانوی حکام نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مانچسٹردھماکے کے بعد کنزرویٹو پارٹی نے اپنی الیکشن مہم معطل کر دی جب کہ برطانوی وزیراعظم نے آج دوپہر اعلی سطح اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ادھر برطانوی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا ارینا کے داخلی دروازے کے قریب ہوا، اس وقت کانسرٹ میں 20 ہزار سے زائد افراد موجود تھے بعدازاں جہاں پر بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

