تازہ تر ین
trump

سعودیہ میں 37ممالک کے سربراہان کا اجلاس, ٹرمپ اسلام پر لیکچر دینے کیلئے تیار

ریاض، نیویارک(سپیشل رپورٹر سے، نیوز ایجنسیاں) نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی میں منعقدہ کانفرنس میں پچاس سے زیادہ ممالک کے وفود شرکت کرینگے، جن میں کئی مماملک کے سربراہان بھی شامل ہونگے، شرکت کرنے والے رہنماو¿ں میں وزیراعظم میاں نواز شریف، افغان صدر اشرف غنی، عراقی صدر فوادمعصوم، مصری صدر عبدالفتح السیسی اور کئی دوسرے رہنما شامل ہونگے، رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں چھ ممالک کے وزیراعظم شرکت کرینگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ سعودی عرب کے بعد وہ اسرائیل اور پھر وٹیکن پہنچیں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں دنیا کے بڑے مذہبی مراکز کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض اور امریکا میں تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے میں ا±ن اختلافات کو دور کرنے میں مدد ملے گی جو اوباما دورِ حکومت میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پیدا ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں اس دورے کے موقع پر سیاسی اور کاروباری شعبوں میں نئے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔عادل الجبیر نے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی جبکہ صدر ٹرمپ کی سعودی عرب آمد کے موقعے پر مشترکہ عرب، امریکی اور اسلامی سربراہ اجلاس ہوگا جس میں 37 سربراہانِ مملکت کی شرکت متوقع ہے۔ اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، تجارت، سرمایہ کاری، نوجوانوں اور ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سعودی وزیرِ خارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اتحادی ممالک اور خاص طور پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کریں گے؛ اور چاہیں گے کہ ایران ایک ”عام ملک“ کی طرح کردار ادا کرے۔ جبکہ امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی امریکی اجلاس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس مسلم امہ کے اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت ہوگا۔مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ پیش کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے کہا کہ تمام عرب ،مسلمان اور دوست ممالک کے سربراہان کا اسلام کے اصل اور ابدی مرکز میں اجتماع اور اس سرزمین پر قائم نظام حکومت کے گرد اکھٹا ہونا اس حکومت کی اور حرمین شریفین کی حفاظت اور خدمات کی تائید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف یہ اسلامی مرکز سیسہ پلائی دیوار بن کر ابھرے گا اور دنیا کو اسلام کے آفاقی تعلیمات سے روشناس کرانے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا بھر کے تہذیبوں اور بین المذاہب وبین الاقوام ہم آہنگی پر زور دیتا رہا ہے۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سعودی عرب میں ہونے والی عرب اسلامی امریکی سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔خرطوم سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر عمر البشیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم ملکوں کی ا±س سمٹ میں شریک نہیں ہوں گے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر شرکت کر رہے ہیں۔بیان کے مطابق صدر البشیر نے ذاتی وجوہات کے باعث سعودی عرب جانے سے معذرت کی ہے۔یاد رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مطلوب ہیں، اسی وجہ سے امریکا نے بھی ان کی ریاض سمٹ میں شرکت پر اعتراض کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv