نیویارک (نیٹ نیوز)عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو پھانسی دی جاسکتی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے روکنے کے باوجود امریکا کی ایسی تین مثالیں موجود ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود ماضی میں امریکا نے 3 مجرموں کو زہریلا انجکشن لگا کر اور گیس چیمبرز میں سزائے موت دے دی۔ پہلا کیس:1998 میں پیرا گوئے نے آئی سی جے میں اپنے شہری اینجل فرانسسکو بریڈ کو امریکا میں سنائی گئی سزائے موت رکوانے کی اپیل کی۔آئی سی جے نے حکم دیا کہ سزا روکی جائے لیکن امریکا نے اسی سال فرانسسکو کو زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دے دی۔ فرانسسکو پر جنسی زیادتی اور قتل کے الزامات تھے۔ دوسرا کیس:جرمنی نے 1999 میں اپنے شہری والٹر لا گرینڈ کو امریکا میں سنائی گئی سزائے موت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں اپیل کی۔ عدالت نے حکم دیا کی سزا روکی جائے لیکن لا گرینڈ کو آریزونا کے گیس چیمبر میں سزائے موت دے دی گئی۔ اس پر قتل اور بینک ڈکیتی کے الزمات تھے۔ تیسرا کیس:میکسیکو نے اپنے شہری جوز میڈیلین کی امریکا میں سزائے موت کے خلاف 2003 میں عالمی عدالت انصاف میں اپیل کی۔ عدالت نے حکم دیا سزا روک دی جائے لیکن جوز میڈیلین کو اگست 2008 میں ٹیکساس میں زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دے دی گئی۔ میڈیلین پر جنسی زیادتی اور قتل کے الزامات تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

