تازہ تر ین

جرمن چانسلر کی شرمندگی

برلن(خصوصی رپورٹ) برلن میں جرمن چانسلر کو فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اینگلا مرکل نے امانوئل ماکروں کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا مگر ماکروں کی توجہ اس طرف مبذول نہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد دونوں رہ نما یادگاری تصویر کے لیے ساتھ کھڑے ہوئے تو مرکل نے کیمروں کے آنکھ کے سامنے ماکروں سے مصافحے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا مگر فرانسیسی صدر جرمن چانسلر کی طرف متوجہ نہ ہوئے اور کچھ لمحوں تک اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ میں دیے کھڑے رہے۔جرمن چانسلر اپنے مہمان سے مصافحے کے لیے مصر نظر آئیں اور ماکروں کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہو گئیں۔ جس کے بعد دونوں شخصیات نے نسبتا طویل مصافحہ کیا۔غالبا ماکروں نے مصافحے کے اختتام میں پہل کی جب انہوں نے اپنے “فارغ” بائیں ہاتھ سے مرکل کے اس ہاتھ کو پکڑا جس سے جرمن چانسلر مصافحہ کر رہی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv