مائیکروسافٹ کے مشترکہ بانی بل گیٹس اپنی درست پیش گوئیوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے بارے میں بل گیٹس کے اندازے بالکل درست ثابت ہوئے اور اب شواہد کا ایک خزانہ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ بل گیٹس کی حالیہ پیش گوئیاں بھی درست ثابت ہو سکتی ہیں۔بل گیٹس کے مطابق اگلے 10 سے 15 برس میں کیمیاوی یا حیاتیاتی دہشت گردی سے3 کروڑ 30 لاکھ لوگ ایک سال میں ہلاک ہو سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر ادویات کی فراہمی بل گیٹس اور اُن کی فاونڈیشن کی اولین ترجیح ہے۔بل گیٹس کی پیش گوئی کے مطابق براعظم افریقہ 2030 تک خوراک کی ضروریات میں مکمل طور پر خود کفیل ہو جائے گا۔ ایسا کاشتکاری میں جدت طرازی کی وجہ سے ہوگا۔موبائل بینکنگ دنیا بھر کے غریبوں کی زندگیاں بدل دے گی۔ 2030 تک 2 ارب افراد موبائل بینکنگ سے فائدہ اٹھا پائیں گے۔2035 تک دنیا میں شاید ہی کوئی ملک غریب ہو۔ ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے میں ایجادات سے تقریباً سب ہی غریب ممالک متوسط درجے میں آجائیں گے۔2030 تک ماحول دوست توانائی میں بریک تھرو سے پوری دنیا کلین انرجی پر منتقل ہو جائے گی۔ جس سے لاکھوں غریب خاندانوں کی زندگیاں روشن ہو جائیں گی۔ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال کے باعث لاتعداد نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔ اگلے 20 برس میں صنعتوں اور فیکٹریوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹ لے لیں گے۔2019 تک دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ 1980 کی دہائی میں دنیا بھر میں پولیو کے 400 سے زائد کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 2016 میں گر کر 37 ہو گئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

