ٹوکیو(ویب ڈیسک) پرانے قصوں اور کہانیوں میں محبت کےلیے تخت و تاج ٹھکرانے کی باتیں تو آپ نے بہت پڑھی ہوں گی لیکن جاپان کی شہزادی ’ماکو‘ نے اکیسویں صدی کی حقیقی دنیا میں ایسی ہی ایک مثال قائم کرتے ہوئے اپنا شاہی رتبہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے محبوب کو پاسکیں جو ایک عام جاپانی شہری ہے۔25 سالہ شہزادی ماکو جاپانی شہنشاہ آکی ہیتو کی سب سے بڑی پوتی، شہزادہ آکی شینو کی سب سے بڑی اولاد اور 11 سالہ جاپانی ولی عہد کی سب سے بڑی بہن ہیں۔ جاپان کے شاہی قانون کے تحت اگر وہ کسی عام شخص سے شادی کریں گی تو انہیں اپنا شاہی رتبہ ترک کرنا پڑے گا یعنی شہزادی کے بجائے ایک عام شہری کی حیثیت اختیار کرنا ہوگی اور اس بات کےلیے وہ بخوشی تیار بھی ہیں۔جاپانی شاہی خاندان نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہزادی ماکو کی منگنی جلد ہی 25 سالہ ’کی کومورو‘ سے کردی جائے گی جو ٹوکیو کی ایک قانونی فرم سے وابستہ ہیں۔ منگنی کی تقریب گھریلو نوعیت کی ہوگی جس کے بعد ان دونوں کی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم میڈیا کے استفسار پر کی کومورو نے شہزادی ماکو سے اپنی منگنی کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ سب باتیں صحیح وقت آنے پر ہی بتائیں گے۔کی کومورو اور ماکو کی پہلی ملاقات 2012 میں اس وقت ہوئی جب وہ دونوں ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچین یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے۔ کی کومورو آج سے چند سال پہلے جاپان میں فروغِ سیاحت کےلیے ”سمندری شہزادے“ کے اعزازی عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں اور اسی بناءپر وہ پہلے ہی جاپان میں خاصے مشہور بھی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

