چندھی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک سابق وزیر نے 82 سال کی عمر میں 12ویں کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کے چار بار وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہنے والے اوم پرکاس چوٹالہ بدعنوانی کے جرم میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اور انھوں نے دہلی کی تہاڑ جیل میں 12ویں کا امتحان دیا تھا۔ان کے بیٹے ابھے چوٹالہ کا کہنا ہے کہ میرے والد نے جیل میں گزارے گئے وقت کو بامعنی بنانے کا فیصلہ کیا تھااوراو پی چوٹالہ کو اساتذہ کی بھرتیوں میں بدعنوانی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ابھے چوٹالہ نے اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ان کے والد روزانہ جیل کی لائبریری جاتے، اخبارات اور کتابیں پڑھتے ہیں۔ وہ جیل کے عملے سے اپنی پسندیدہ کتابوں کے بندوبست کرنے کا کہتے ہیں۔ وہ دنیا بھر کے عظیم سیاست دانوں کے بارے میں کتابیں پڑھتے ہیں۔خیال رہے کہ او پی چوٹالہ اور 54 دیگر افراد کو سنہ 1999 اور 2000 کے درمیان 3206 اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے دستاویز میں جعل سازی کرنے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے لیے رشوت دینے والوں کو قابل امیدواروں پر ترجیح دی گئی تھی۔او پی چوٹالہ سیاسی جماعت انڈین نیشنل لوک دل کے رہنما ہیں اور سابق ڈپٹی وزیراعظم دیوی لال کے بیٹے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

