نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارت کے شہر نئی دہلی کے قریب 3 افراد نے ایک 22 سالہ خاتون کو چلتی کار میں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گروگرم کے علاقے میں پیش آیا جہاں 3 افراد نے دہلی سے سیکٹر 17 جانے والی ایک خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد کار میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔سینئر پولیس افسر نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ خاتون اپنی ایک دوست کے ساتھ کناٹ پلیس گئی تھی اور واپسی پر اسے ملزمان نے ایک کار میں مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان نے اسے اس کے گھر کے قریب سے اغوا کیا اور گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد 20 کلومیٹر دور نجف گڑھ میں سڑک کنارے پھینک دیا۔بعد ازاں خاتون نے ایک راہ گیر کی مدد سے دہلی پولیس تک رسائی حاصل کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ 3 افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے جن میں سے ایک کو اس کے ساتھی دیپک کے نام سے پکار رہے تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کے بیان پر نئی گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا کام جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

