تازہ تر ین
kalbhoshan

کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کیلئے ”بھارت“ کا نیا منصوبہ, دیکھئے اہم خبر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کیلئے بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں بھارتی جاسوس تک کونسلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے کلبھوشن کی سزائے موت رکوانے کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں بھارتی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد فوری روکا جائے۔ ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا جبکہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہ دینا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ سینئر وکیل بارش سلیو عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی نمائندگی کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے صدارتی حکم کے تحت عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اپیل صدر عالمی عدالت انصاف کو پیرا گراف 4 کے آرٹیکل 74 کے تحت کی گئی ہے۔ سشما سوراج کا مزید کہنا ہے کہ میں نے کلبھوشن کی والدہ کو بھی سزا کے خلاف اپیل بارے بتا دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کو بھارت کی طرف سے دی گئی درخواست میں بھارتی حکومت نے عالمی عدالت کے صدر سے اپیل کی ہے کہ ہمیں خطرہ ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو پھانسی دے گا اس لیے عالمی عدالت کے صدر آرٹیکل 74 پیراگراف چار کے تحت خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تک کلبھوشن کوئی بھی اقدام اٹھانے سے روک دے جبکہ بھارتی میڈیا اور عوام نے سوشل میڈیا پر کلبھوشن کی سزا پر عملدرآمد معطل ہونے کی جھوٹی خبریں چلانا شروع کردیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv