تازہ تر ین
line of control

”پاک فوج کا خوف “ 16بھارتی افسران انوکھا فیصلہ مودی سرکار شرمندہ

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) شاہینوں کاخوف، بھارتی فوجی افسروں نے کنٹرول لائن( ایل او سی) پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی پیرا ملٹری فورس کے 60 فیصد سے زائد گزٹڈ افسران نے رواں سال بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)جوائن کرنے سے انکار کیا۔ ان افسران میں سے بعض پاک فوج کے شیر جوانوں سے بارڈر پر مقابلے کی ہمت نہ ہونے کے باعث دم دبا کر بھاگے جبکہ کچھ افسران نے تیج بہادر یادیو کی ویڈیو کی وجہ سے بی ایس ایف جوائن کرنے سے انکار کیا۔ خیال رہے کہ بی ایس ایف کے سپاہی تیج بہادر یادیو نے کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے ناقص کھانے کا رونا رویا تھا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مقابلے کے امتحان میں پیرا ملٹری فورسز کی خالی نشستوں کیلئے بھرتی کیے جانے والے افسران میں سے 28 کو بی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی پوسٹ کی پیشکش کی گئی تاہم ان میں سے 16 لوگوں نے بارڈر پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔ گزشتہ سال بھی 31 میں سے صرف 17 سورماو¿ں نے بی ایس کو جوائن کیا تھا جبکہ گزشتہ سے پیوستہ سال امتحان دینے والوں میں سے 110 میں سے صرف 69 افسران نے بی ایس ایف جوائن کی تھی اور ان میں سے بھی 15 نے دوران ڈیوٹی استعفیٰ دے کر گھروں کی راہ لے لی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق بی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور اس سے اوپر کے عہدوں کی گزٹڈ پوسٹس کی مجموعی تعداد 5 ہزار 309 رکھی گئی ہے تاہم ان پر صرف 522 افسران کام کر رہے ہیں اور باقی ساڑھے 4 ہزار کے قریب خالی نشستیں اپنے افسران کی راہ تک رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv