تازہ تر ین

4سال بعد ”منہ دکھائی“ اہم صوبائی وزیر پر ووٹروں کا حملہ،پتھراﺅ

ایبٹ آباد(خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخواکی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی چار سال بعد اپنے حلقے میں پہنچے تو ناراض اہل علاقہ نے قافلے پر حملہ کردیا ، مشتعل افراد کے پتھرا سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔مظاہرین نے صوبائی وزیر کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور گوقلندرگو کانعرہ لگادیا ، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، اہلکاروں نے مشتعل افراد کو منتشر کر کے قلندر خان لودھی کو پولیس کے حصار میں بحفاظت ان کی رہائش گاہ پہنچا یا تاہم کارکنوں کا کہناتھا کہ ایسے لیڈرکے ساتھ ایساسلوک ہی کیاجانا چاہئے جس کو حلقے کے عوام کا کوئی احساس نہیں ،گزشتہ چار سا ل تک اے سی کے مزے لوٹتے رہے اور اب الیکشن نزدیک آئے تو حلقے میں پہنچ گئے ۔صوبائی وزیر خوراک کے قافلے پر حملے کے دوران ایک مقامی بزرگ معمولی زخمی ہوئے ۔بعدازاں صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے شیروان گرلز ڈگری کالج کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ سے خطاب کیا۔صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے پولیس کو ہدایت کی کہ ان کے قافلے پر حملے کا مقدمہ درج نہ کیاجائے ، یہ تمام لوگ میرے ووٹر اور سپورٹر ہیں، ان کا ہر قسم کا خیال رکھاجائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv