تازہ تر ین

ننگرہار میںنان نیو کلیئر بم گرانے بارے سابق افغان صدر کے سنسنی خیز انکشاف

واشنگٹن(اے این این) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ داعش حقیقت میں امریکا کی پیداوار ہے ۔ ننگرہار میں مدرآف آل بمبزگرانا بھی امریکا اور داعش کی مشترکہ کارروائی تھی ۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں کہ بغیر شناخت والے ہیلی کاپٹر پاک افغان سرحد کے قریب سپلائی بیگزگرارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنگجووں کے اثروررسوخ والے علاقوں میں مشکوک ہیلی کاپٹروں کی جانب سے سپلائی کا پہنچنا ایسا عمل ہے جس کا جواب امریکا کوضروردینا ہوگا ۔حامدکرزئی نے امریکا کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے بم گرائے جانے کو بھی داعش اور امریکا کی مشترکہ کارروائی قراردیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہوا کہ حملے سے پہلے بیشتر داعش جنگجووں نے خاندان سمیت علاقہ خالی کردیا تھا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv