Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

”پاک فوج افغانستان کے اندر گھس کر بھرپورجواب دے“ نامورتجزیہ کار ضیاشاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

By adminمئی 6, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہدکے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر دہشتگردوں نے نہیں افغان فوج نے حملہ کیا۔ آرمی چیف اور حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ ہوش کریںاور عملاً مذاق‘ توہین‘ تضحیک‘ تذلیل کا نشانہ نہ بنیں‘ بھرپور جواب دیں کہ اگر افغان فوج نے بارڈر پر حملہ کیا تو اسے پاکستان پر حملہ شمار کریں گے اور اپنی فوج کو حکم دیں گے کہ وہ آپ کے علاقے کے اندر جا کر آپ کی فوج کی پٹائی کرے اور ہم اس پوزیشن میں ہیں۔ افغانستان بھیڑیاہے اور نہ ہم میمنہ‘ ہم نیوکلیئر پاور ہیں۔ افغانستان جیسا ملک جس پر خود امریکہ کا قبضہ ہے‘ عملاً اس کی حکومت ہے۔ 70 فیصد علاقہ طالبان کے قبضے میں ہے جبکہ افغانستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات بنائے ہوئے ہیں۔ مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت پاکستان اور افواج‘ افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیں۔ پاکستان سے اعلیٰ وفد افغانستان جاتے ہیں کہ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کرتے ہیں جس کے جواب میں ہر مہینے 2 یا 3 بار براہ راست افغان فوج بڑی بے حیائی‘ بے شرمی و ڈھٹائی کے ساتھ حملہ کرتی ہے جس میں افغان فوج کے افسر‘ سپاہی و اسلحہ استعمال ہوتا ہے۔ حکومت پاکستان و افواج تو کوشش کر رہی ہیں کہ افغانستان کو ساتھ لے کر چلیں لیکن وہ کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ ہم رسمی احتجاج کر کے بھیگی بلی بن کر بیٹھ جاتے ہیں۔ پاکستان نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی‘ انہیں سہولتیں مہیا کیں لیکن پڑوسی ملک کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ اب منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ افغانستان سے دہشتگرد آ کر پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہیں پھر واپس چلے جاتے ہیں۔ انہیں نان سٹیٹ ایکٹر کہا جاتا ہے‘ لیکن چمن بارڈر پر گزشتہ روز ہونے والا حملہ نان سٹیٹ ایکٹر نے نہیں بلکہ افغان فوج نے کیا ہے۔ پانامہ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ آنے تک اس پر اظہار خیال نہیں کروں گا۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو فیصلے میں نوازشریف کو جھوٹا نہیں کہا گیا‘ 2 ججز نے اختلافی نوٹ ضرور دیئے لیکن فیصلہ 5 ججوں نے دینا ہے جو ابھی نہیں آیا۔ تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان چمن بارڈر کو متنازعہ سمجھتا ہے تو معاملہ یو این او میں لے جائے تاکہ مسئلہ حل ہو جائے۔افغان حکومت ایسی جارحیت کرے گی تو یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا۔ گزشتہ روز ہونے والا حملہ افغانستان کی بڑی جارحیت ہے‘ خواتین و بچے بھی شہید ہوئے۔ امریکہ کی فوج وہاں موجود ہے اس کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ افغانستان سے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ ہمارے پاس بہت سارے شواہد موجود ہیں۔ مزید شواہد جمع کرنے چاہئیں اس سے ہمارا کیس مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلبدین حکمت یار نے کمزور پوزیشن پر امن معاہدہ کیا ان کی سیاسی حیثیت کم ہو گئی تھی مجبوراً معاہدہ کیا اور افغان حکومت بھی کچھ اپنا تاثر دینا چاہتی تھی کہ تین سال کے عرصے میں ایک امن معاہدہ کر لیا ہے جس سے ایک دشمن کم ہو گیا حالانکہ امن معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ وہاں حکمت یار کی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے‘ وہاں اصل قوت طالبان ہیں جو افغان حکومت کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ طالبان سے کامیاب مذاکرات تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ افغان حکومت کا امتحان ہے کہ اب امن معاہدے پر عملدرآمد کروائے۔ حکمت یار کو بھی چاہئے کہ جنگ کے بجائے امن کی باتیں کریں۔ واضح پالیسی بنائیں نہ کہ حالات کو مزید خراب کریں۔ بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے کہا کہ افغانستان شرپسند ملک ہے‘ اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے وہ روز بروز شیر ہوتا جا رہا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے مضبوط پالیسی بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ افغان حکومت کا اس کو ماننے سے انکار کرنا ٹھیک نہیں وہ اس معاملے کو دنیا میں کسی پلیٹ فارم پر اٹھا سکتے ہیں لیکن کبھی نہیں اٹھایا اور نہ ہی یہ یو این او میں مسئلہ لے کر جا سکتے ہیں۔ پورا افغانستان خالی پڑا ہے جہاں طالبان اور شرپسند موجود ہیں۔ مطلوب افراد کے بارے بار بار کہا جاتا ہے کہ ان کو واپس بھجواﺅ اگر ان میں سے کوئی نام ہے تو وہ افغان حکومت بتائے۔ انہوں نے ایک نام عبدالکریم قندھاری کا لیا ہے کہ وہ صوبہ قندھار حملے میں ملوث ہے۔ حکومت پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے واضح‘ مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.