Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

”افغانستان کیلئے کچھ بھی کرلیں وہ الزام تراشیوں سے باز نہیں آئیگا“ نامورتجزیہ کار ضیاشاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

By adminمئی 5, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات کا ایک ریکارڈ ہے جس کے مطابق ہم کچھ بھی کر لیں،افغانستان نے پاکستان پر الزام تراشی ہی کرنی ہے۔ افغان صدر کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ چند روز قبل جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سربراہی میں وفد افغانستان گیا تھا۔ پاکستان کوشش کرتا رہتا ہے کہ افغانستان تعاون کرے یہاں سے بھاگ کر جانے والے دہشتگردوں کو وہاں پناہ نہ ملے، ہماری چوکیوں پر دہشتگرد حملے نہ ہوں، حکومت جتنی کوشش کرتی ہے افغانستان اتنا ہی ہمارے خلاف جاتا ہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات انتہائی خراب ہونے کے باوجود ادھر سے دہشتگردی کا اتنا خطرہ نہیں جتنا افغان بارڈر سے ہے حالانکہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن پر حملے کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے غریب کسان اور مویشی مرتے رہتے ہیں۔ افغان صدر جتنی مرضی زیادتی و ناانصافی کر لیں، اب سمجھ جانا چاہئے کہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔ بھارت کی جانب سے طلبہ وفد کو واپس بھیجنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی ان نام نہاد این جی اوز کے نجانے کیا عزائم ہیں۔ حساس اداروں کو ان کا کھوج لگانا چاہئے کہ یہ کون سے خیر سگالی وفد کو بیرون ممالک بھیجتے ہیں۔ بھارت میں متعصب حکومت ہے، جنہوں نے طے کر لیا ہے کہ مسلمانوں کے ووٹ نہیں لینے، ان شہریوں کو سمجھنا چاہئے جو بھارت کا ویزہ ملنے پر بغلیں بجاتے ہیں حالانکہ وہ لوگ ہمارے فنکاروں و گلوکاروں کو دھکے دے کر نکالتے ہیں، ہماری کرکٹ ٹیم وہاں کھیل نہیں سکتی، ایسی صورتحال میں وہ وہاں کیا لینے جاتے ہیں۔ بھارت کون سا سوئٹزرلینڈ ہے، ہم سے زیادہ غربت وہاں ہے۔ ہمارے بھی 43 فیصد لوگ خط غربت کے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں لیکن پھر بھی بھارت کی طرح یہاں کسی شہر میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ فٹ پاتھوں پر نہیں سوتے، بھارت کے بہت سے شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ فٹ پاتھوں پر پیدا ہوتے ہیں، وہیں جوان اور پھر بوڑھے ہو کر مر جاتے ہیں۔ بھارت نے جن طلبہ کو واپس بھیجا ان کے ساتھ اچھا ہوا بلکہ ان کو جوتے بھی مارنے چاہئیں تھے، منہ کالا کرنا چاہئے تھا کہ یہ ہندو سٹیٹ ہے یہاں کیا کرنے آئے ہو۔ پاکستان اس واقعے پر جتنا مرضی احتجاج کر لے، کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ”را“ چیف کا اعتراف ایک طرف، ایک ایک کر کے اب سب لوگ ماننے کو تیار ہیں کہ کشمیری ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے کیونکہ اس نے ان کی نسلوں کی نسلیں تباہ کرنے کی کوشش کی ہے، مظالم ڈھائے ہیں اور ابھی بھی ان کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ شیخ عبداللہ جن کو کشمیری غدارِ اعظم کہتے تھے ان کے بیٹے غدار ابن غدار فاروق عبداللہ کا بھی اب ہر چوتھے دن بیان آتا ہے کہ مسلمانوں نے طے کر لیا ہے۔ اب انڈیا کو سوچنا پڑے گا کہ کشمیری اب ان کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکرم شیخ کا فارن فنڈنگ کے الزام پر سیاسی جماعت پر پابندی کے کیس کا جب فیصلہ آئے گا تو تب دیکھیں گے لیکن وہ یہ بتائیں کہ اگر واقعی پابندی لگ جائے تو کیا کوئی جماعت باقی بچے گی۔ یہاں سے پیسہ لے جا کر باہر سرمایہ کاری کرنے والوں پر پابندی لگنی چاہئے، دیکھتے ہیں کہ کون کون سے لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی پیپلزپارٹی تھی جو تحریک انصاف کے دھرنے کے موقع پرکہتی تھی کہ جمہوریت بچانے کیلئے نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اب انہی کی حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں۔ پی پی کے ان دونوں کرداروں کو عام آدمی سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھٹو کی پیپلزپارٹی نہیں کہ عوام اپنا پیٹ کاٹ کر پارٹی پرچم خریدیں گے۔ اب وہ دور نہیں ہے ۔اس زمانے میں بھٹو کے نعروں و پروگراموں میں عوام کی دلچسپی تھی لیکن بدقسمتی سے پی پی کو 3 ادوار ملے مگر بھٹو کے وعدے پورے نہیں کئے گئے، اب انہیں میرٹ پر بات کرنی چاہئے اگر کچھ کام کیا ہے تو ٹھیک ورنہ عوام پوچھیں گے تو انہیں جواب دینا ہو گا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ افغان صدر کا پاکستان کی دعوت کو مسترد کرنا ٹھیک نہیں، موجودہ افغان حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے۔ این ڈی ایس کو”را“ چلا رہی ہے، افغانستان میں امریکہ کی من پسند حکومت ہے جو اپنی مرضی کے لوگ لے کر آتے ہیں اور اپنی کرپشن کی وجہ سے ان کی باتیں سنتے ہیں۔ اس لئے ان کو کرپشن کی اجازت دی جاتی ہے تا کہ وہ ان کے ہاتھ میں رہیں۔ افغانستان حکومت و عوام کو الگ الگ تصور کرنا چاہئے، آدھے سے زیادہ علاقہ افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔ وہاںافراتفری ہے، کوئی حکومت نہیں صرف امریکہ و بھارت کا اثرورسوخ ہے۔ ان کی زبان بھارت دشمن والی زبان ہے لہٰذا ان کے بیانات پر زیادہ خائف ہونے کی ضرورت نہیں۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.