تازہ تر ین
princemishaalweb

سعودی شہزادے انتقال کرگئے

مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاءمسجد الحرام ( مکہ مکرمہ) میں ادا کی جائے گی۔شہزادہ مشعل اپنے مرحوم بھائی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے 2006 میں شہزادوں پر متشمل 28 رکنی بیعت کونسل کے چیرمین منتخب کئے گئے تھے جو سعودی بادشاہ کے انتقال کی صورت میں اس کے جانشین، ولی عہد اور نائب ولی عہد کا انتخاب یہی کونسل کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv