Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

مخالفین کا ایجنڈا تخریب کاری, 100گیڈر شیر کا مقابلہ نہیں کرسکتے

By adminمئی 3, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین روز گالیاں نکالتے ہیں ،انہیں صرف شور مچانا اور کیچڑ اچھالنا آ تا ہے، عوام کی محبت ہمیں 2018 کے انتخابات میں جیت کا پیغام دے رہی ہے۔ شیر شیر ہی ہوتا ہے اور سو گیڈر مل کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک میں سی پیک بنے، مخالفین کی جلسی میں لوگ کم اور کرسیاں زیادہ ہوتی ہیں، ان کی دس جلسیاں بھی ہمارے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوا زشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین اور پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے ، ملک میں سڑکیں، موٹروے نہ بنے،یہی نہیں مخالفین کی کوشش ہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو، انہیں صرف شور مچانا اور الزام تراشی کرنی آتی ہے ، ہمارے دشمن گزشتہ چار سال سے ایک ہی الزام لگا رہے اور گالیاں نکال رہے ہیں لیکن ہم نے کبھی انہیں گالی کا جواب گالی سے نہیں دیا جبکہ سیاسی مخالفین ہر روز نئے الزامات لگاتے اور کیچڑ اچھالتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ شیر شیر ہوتا ہے اور سو گیڈر بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میرادل ابھی بھی بھرا نہیں ہے ،میں چاہتا ہوں الیکشن سے قبل ایک بار پھر یہاں واپس آﺅں اور جس طرح عوام نے مجھ سے محبت اظہار کیا ہے میں ان کا ماتھا چوموں، کیونکہ آپ عوام ہی میرا سرمایہ ہیں، میرا دل کرتا ہے میں صبح سے لے کر رات تک اور رات سے لے کر صبح تک عوام کی خدمت کروں ،یہی نہیں میں لیہ کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت لے کر آیا ہوں کیونکہ اگر کوئی غریب بیمار ہوجائے تو اس کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے ،ان کی جائیدادیں بک جاتی ہیں ،لوگوں سے ادھار پیسے لیتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ،میری ٹیم آئے گی اور یہاں کا سروے کرنے کے بعد غریبوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے تھے لیکن جس ایک صوبے کی حکومت ملی ہوئی ہے تم نے تو اس کا بھی پرانے پاکستان والا حال کر دیا ہے، نیا پاکستان تو ہم بنا رہے ہیں ،عوام کیلئے سڑکیں ،موٹروے اور ہسپتال بنا رہے ہیں، یہی نہیں ہم کسانوں ، مزدوروں،صنعت کاروں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہیں کیونکہ ہم اس خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین کی جلسی میں لوگ کم اور کرسیاں زیادہ ہوتی ہیں، ان کی دس جلسیاں بھی ہمارے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیو نکہ یہ شیروں کا جلسہ ہے، آج پاکستان بھر میں لیہ لیہ ہو رہی ہے اور 2018 ءکے انتخابات میں کامیابی کی نویدسنا رہی ہے، آج ہم لیہ کے عوام کیلئے پروگرام لے کر آئے ہیں۔ لیہ سے تونسہ سے تک پل بنا یا جارہا ہے ، 180میل کا فاصلہ 24کلومیٹر میں طے کیا جائے گا اور اس پل کی تعمیر پر 700کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ، یہ 700 کروڑ لیہ کے عوام پر قربان ہے جبکہ میں نے انتظامیہ کو بھی کہاہے کہ پل کا کام فوری طور پر شروع اور جلد از جلد ختم ہونا چاہیے، اسے کہتے ہیں عوام کی خد مت اور ہم یہ خدمت دل سے کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو ہماری بات پر شک ہے تو وہ لیہ آکراپنی آنکھوں سے عوام کی خدمت کو دیکھ لے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت کوختم کردیںگے اور ہمارے بنائے ہوئے نئے کارخانوں نے بجلی بنانا شروع کرد ی ہے ،اب ایک بار بجلی آگئی تو دوبارہ کبھی نہیں جائے گی، ہم کسانوں کیلئے ٹیوب ویل کی بجلی بھی سستی کررہے ہیں، میرا 2013والا جذبہ ابھی بھی زندہ و سلامت ہے اور ملک و عوام کی خد مت کیلئے حاضر ہوں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کسان بھائیوں کے لئے ٹیوب ویل کی بجلی بھی سستی کریں گے، آج لیہ سے تونسہ تک پل بنایا جا رہا ہے، 180 کلو میٹر فاصلہ 24 کلو میٹر میں سمٹ رہا ہے، کاشت کاروں کو سستی بجلی اور کھاد بھی مہیا کر رہے ہیں اور سڑکیں بنا کر فاصلے کم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسے کہتے ہیں عوام کی خدمت، نواز شریف فیتا کاٹ کر نہیں جاتا وعدہ پورا کرتا ہے، پل کا کام فوری طور پر شروع ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے دوستوں کو کبھی نہیں بھولتا، اچھا لگتا ہے کہ جب منتخب ارکان اسمبلی ترقی کی بات کرتے ہیں، لوڈ شیڈنگ کی لعنت ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے، ہم نے کھاد سستی کی، مستقبل میں مزید سستی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ لیہ تونسہ پل پر 700 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے، دشمن چاہتے ہیں کہ موٹر وے نہ بنے اور پاکستان ترقی نہ کرے، مستحکم نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ سڑکیں نہ بنیں اور ترقی نہ ہو، مخالفین چار سال سے یہی شور مچا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے مخالفین کا ایجنڈا تخریب کاری اور جھوٹ بولنا ہے، مخالفین نے 4 سال میں کبھی کوئی کام کی بات نہیں کی، سیاسی مخالفین کا ایجنڈا جھوٹ بولنا اور الزام تراشی ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.