تازہ تر ین

عمران خان نے شہباز شریف کو چیلنج کردیا, ن لیگ سوچنے پر مجبور

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی‘ کرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر قانونی اثاثے رکھنے پر پوری قوم سے وزیراعظم نوازشریف کے سماجی بائیکاٹ کی اپیل کردی، نوازشریف اقتدار کا جواز کھو چکے ہیں ، نوازشریف گھر جاﺅ تم پر کیس چل رہا ہے تم کرسی سے چپک کر کیوں بیٹھے ہو، نوازشریف کوجندل نہیں بچا سکے گا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پانامہ کیس میں 10ارب روپے کی پیشکش کے معاملے پر عدالت نے بلایا تو پیشکش کرنے والے کا نام بتا دوں گا ، عدالت کو اس شخص کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دینا ہوگی، نام سامنے آئے تو شریف خاندان کے رشتہ دار بھی پھنس جائیں گے ،جو بھی کرپٹ ہے وہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے اسے معلوم ہے اس کی بھی باری آسکتی ہے ،کیا کوئی پانامہ شریف کا ایمان دیکھ کر مسلمان ہو سکتا ہے ،شریف برادران قرآن پاک پر حلف دیں کہ زندگی میں کبھی رشوت نہیں دی تو میں انہیں مان جاﺅں گا ، مقدمے میں گھسیٹا گیا تو مجھے 10ارب روپے ہرجانے کی رقم اسحاق ڈار، نوازشریف اور شہباز شریف کے بیٹوں سے لینا پڑے گی کیونکہ یہی ارب پتی رہ گئے ہیں جو کہ انتہائی دولت مند ہیں ، سجن جندل کے بیان اور ڈان لیکس میں کوئی فرق نہیں ہے ، نوازشریف پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں ،قومیں میٹرو اور پل بنانے سے نہیں بنتی دیانتداری سے قومیں ابھرتی ہیں،منزل قریب ہے اورجلسے جاری رہیں گے ، 9مئی کوسیالکوٹ میں جلسہ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شب شکرپڑیاں کے قریب پریڈ ایو نیو میں پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ کے لئے شہر اقتدار میں پریڈ ایونیو میں پنڈال سجا، پارٹی پرچموں کی بہار رہی، پشاور لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں سے قافلے شریک ہوئے ، نوجوانوں کے ساتھ پی ٹی آئی کی ٹائیگریسز پرجوش انداز میں نعرے لگاتی رہیں جس جلسہ گاہ میں ہر طرف چوڑیوں کی کھنکھار سنائی دتی رہی ، پارٹی نغموں کا میوزک کے ساتھ تڑکا لگا تو جلسہ جھوم اٹھا ، جلسے کیلئے 80 فٹ لمبا، 20 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ پنڈال بھی سج گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی حسب روایت مرکزی سٹیج کے سامنے خواتین انکلوژر تیار کیا گیا ہے جس کی سکیورٹی کیلئے دستی چادریں اور خار دار تاریں لگائی گئی ہیں۔عمران خان نے مجھے10 ارب روپے کی آفر کے الزام کا اعائدہ کیا اور کہا کہ سنا ہے مجھ پرشہبازشریف نے اربوں روپے کاہرجانہ کیاہے،جوآفرلےکرآیااسے منانے پر2 ارب روپے کی آفرکی گئی، ہماری حکومت اپنے شہریوں کی عزت نہیں کرتی،قوم کی اخلاقیات کو تباہ کیا گیا کوئی شرم نہیں ہے کوئی حیا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دل سے پاکستانی عوام کےلئے دعا نکل رہی ہے ، آپ لوگ میرے لئے نہیں پاکستان کےلئے باہر نکلے ہیں ، مجھے آپ پر فخر ہے ، آپ نے ہمیشہ میری عزت رکھی ،میری خدا سے دعا ہے کہ اس قوم کو دنیا کی عظیم قوم بنا دے ۔عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان ایک عظیم مسلمان کا خواب اور دوسرے کی جدوجہد تھا جن کی وجہ یہ ملک قائم ہوا، ایک وقت ایسا تھا جب پاکستان کا صدر ایوب خان امریکہ گیا تو امریکہ کا صدر ایئرپورٹ پر لینے آیا ، یو اے ای کا آج سے 50سال پہلے جو صدر تھا وہ جب پاکستان آتا تھا تو ڈپٹی کمشنر اس کو ملنے جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی دنیا میں حیثیت تھی اور ہمیں فخر تھا ، میں 18سال کی عمر میں جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آیا تھا تو وہی ٹیم ورلڈ چیمپئن تھی ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانیوں کو ایسی قوم بنا کر گرین پاسپورٹ والوں کو امریکہ کے ایئرپورٹ پر لائنوں میں نہ لگنا نہ پڑے ، چند سال پہلے مجھے امریکہ کے ایئرپورٹ پر 6گھنٹے تک روکے رکھا گیا ، دوسری دفعہ گیا تو 4گھنٹے تک روکا گیا اگر میرے ساتھ یہ ہوتا ہے تو عام پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا ، مجھے روکا گیا تو پاکستانی حکومت نے کوئی احتجاج نہیں کیا جبکہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو امریکہ کے ایئرپورٹ پر روکا گیا تو بھارتی حکومت نے احتجاج کیا جس پر امریکی سفارتخانے کو معافی مانگنی پڑی ۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف میرے اوپر اربوں روپے کا ہرجانے کا دعویٰ کر رہا ہے کہ میں 10ارب روپے کی آفر والی پیشکش کی بات غلط کہی ہے ، شہباز شریف اور نوازشریف میری بات سن لو مجھے 10ارب روپے کی آفر آئی اور جو شخص آفر لے کر آیا اسے کہا گیا کہ اگر تم عمران خان کو پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے پر راضی کر لو تو آپ کو 2ارب روپے دیں گے ، میں آفر دینے والے کا نام نہیں بتاﺅں گا ورنہ اسے سیاسی انتقال کا نشانہ بنایا جائے گا ،اچھی بات ہے مجھے عدالت لے کر جاﺅ تو پھر اس کا نام بھی لوں گا اور عدالت سے کہوں گا کہ اس کو حفاظت بھی دے ، شریف برادران 30سالوں سے لوگوں پر ظلم کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اور نوازشریف قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتا دیں کہ انہوں نے آج تک کسی کو رشوت نہیں دی تو میں مان جاﺅں گا کہ یہ لوگ بے قصور ہیں مجھے شک ہے کہ کہیں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہہ ہی نہ دیں میں تو اربوں روپے کا ہرجانہ بھی ادا نہیں کرسکوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ آپ لوگوںکی وجہ سے نوازشریف عدالت میں پھنس چکا ہے ، آپ لوگ باہر نہ نکلتے تو پانامہ لیکس کو بھی پاکستانی بھول جاتے اور اربوں روپے یونہی نگل لئے جاتے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مسلمان ایک عظیم قوم تھے ، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام سے بنا ہے ، مسلمانوں نے جو ریاست بنائی اس میں لیدر کا صادق اور امین ہونا ضروری تھا ، کرپٹ آدمی کو اگر ملک کے خزانوں کا رکھوالا بنا دیں تو پھر یہی حال ہوگا جو آج پاکستان کا ہورہا ہے، ہمارے نبی نے ساری قوم کو سچی اور ایمانداری قوم بنادیا ، قومیں میٹرواور روڈ بنانے سے نہیں اچھے کردار سے بنتی ہیں ، مسلمانوں نے اپنے کردار کے بل پر دنیا کی سپرپاوروں کو بھی شکست دے دی تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں دو ججوں نے نوازشریف کونا اہل کردیا اور تین ججز نے کہا کہ جھوٹے تو یہ ہیں مگر اس کی مزید تحقیقات کر لو اور پھر 60دن بعد ان کو نااہل کر دیں گے مگر موٹو گینگ مٹھائیاں بانٹ رہا رتھا، قطری خط کو پانچوں ججز نے یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا کہ یہ خط جھوٹا ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سجن جندال کو بلالیا پاکستان میں مگر نوازشریف پر واضح کردوں کہ یہ سجن جندال تمہیں نہیں بچا سکتا ، ہمارا وزیراعظم اپنے ملک کو فوج کو بدنام کرنے میں آگے آگے ہے کیا ڈان لیکس میں یہی نہیں کہا گیا کہ ہم بھارت سے دوستی کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستانی فوج دوستی نہیں کرنا چاہتی ۔عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم کررہا ہے اوربلوچستان میں بھی دھماکے کروارہا ہے مجھے جہاں بھی موقع ملے گا میں کشمریوں کے حقوق کی بات کروں گا ، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والوں سے جلسہ تو ہوتا نہیں انہوںنے سوچا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروا لو اور ٹکٹ اپنے لوگوں میں بانٹ دو تاکہ اپنے لوگ خوش ہو جائیں ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز بڑی محنت سے فائنل میں پہنچی مگر ان کے اچھے کھلاڑی لاہور نہیں آئے اور انہوں نے پھٹیچر اور ایلو کٹا ٹائپ کھلاڑی بلا لئے جن کی وجہ سے وہ ہار گئے ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی کوریا کے عوام کی طرح جلسے کریں گے اور تب تک نہیں رکیں گے جب تک وزیراعظم استعفیٰ نہیں دے دیتا ، میں 5مئی کو نوشہرہ اور 7مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ کروں گا اور وزیراعظم کے پکڑے جانے تک جلسے جاری رہیں گے۔ عمران خان نے کہاہے کہ الفتح سٹور کے مالک نے تحریک انصاف نے شمولیت اختیار کی تو اگلے ہی دن اس کا سٹور بند کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الفتح سٹور کے مالک نے جب پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو اس سے اگلے ہی روز سٹور بند کروا دیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ جس نے مجھے دس ارب روپے کی آفر کے بارے میں بتایا میں اس کیلئے سب سے پہلے عدالت میں جا کر پروٹیکشن لوں گا اور پھر بتا?ں گا کہ دبئی میں کون سا بینک ہے جس نے آفر کی ہے اور مجھے لگتاہے کہ اس میں آپ کے کئی اور رشتہ دار بھی پھنس جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے لبرٹی میں واقع الفتح سٹور آگ لگنے کے باعث بند ہو گیاتھا اور اس میں موجود کروڑوں روپے کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیاتھا تاہم اسی دوران الفتح کے مالک ایم ایم عالم روڈ کے قریب نئی بلڈنگ بھی تیار کروا رہے تھے لیکن ان کے اس سٹور میں آ گ لگ گئی۔ا?گ لگنے کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق سٹور میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ زندگی کے آخری پانچ اوورزعوام کوتباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا آخری امید عمران خان ہیں اس نظام سے علم بغاوت کااعلان کرتا ہوں پانچ ججوں نے قطری خط کو مسترد کیا وزیراعظم ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں ۔جمعہ کوتحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ سجن جندال کس خوشی میں پاکستان آیا افغانستان میں سب سے بڑا بم گرایا گیا جس میں را کے چودہ ایجنٹ مارے گئے اس کے بعدمزارشریف پر حملہ ہوا جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے عمران خان آخری امید کی کرن ہیں جس ملک میں وزیراعظم ہاﺅس سیکیورٹی رسک ہو اس کاوزیراعظم بھی سیکیورٹی رسک ہے وزیراعظم ڈان لیکس کی رپورٹ روکناچاہتے ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا جس میں وزیراعظم کے بچے آٹھ آٹھ کروڑ کے فلیٹوںکے مالک ہوجاتے ہیں اور غربت کی وجہ سے پانچ بچوں کاباپ چوہے مار گولیاں اپنے بچوں کو دیکرہلاک کردیتا ہے انہوں نے کہاکہ ریاض حسین پیرزادہ نے بہت اچھا کام کیا ہے انہوں نے چوروں کو بے نقاب کیا پانچ ججوں نے قطری خط کو مسترد کردیا دوججوں نے کہاکہ وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے جبکہ تین نے کہاکہ ان کو ایک موقع اوردیاجائے نندی پورپراجیکٹ ،قائداعظم سولرپارک، نیلم، داسو ڈیم کہاں گئے ساٹھ دن اور انتظار کریں گے انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کامعاملہ اسمبلی میں زیربحث آناچاہیے تھا میں اس نظام سے علم بغاوت کااعلان کرتاہوں زندگی کے آخری پانچ اووروں میں عوام کی زندگی تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا یہ امید اسفندیارولی سے نہیں لگاسکتا اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو عمران خان کی قیادت میں ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاکہ پاکستانیوں کو ابھی بھی لوٹاجارہاہے کے پی کے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی کی، سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیا اور اداروں کو بااختیاربنایا اگر اداروں میں مداخلت ہوتی رہی تو سوسال بھی پاکستانی روتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ پڑھنے کے بعد حکمرانوں کی خوشی مایوسی میں بدل گئی، کسان، مزدور، وکلاءاور طالب علم حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی تحریک میں شامل ہو جائیں، جب حکمران کرپٹ ہوتے ہیں تو غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv