تازہ تر ین

پنجاب کے سرکاری اداروں کیلئے بڑا اعلان, دیکھئے اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) پابندی کے باوجود سرکاری اداروں میں ڈیلی ویجز بھرتیوں کی شکایات پر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کسی بھی صورت میںڈیلی ویجز ملازمین بھرتی نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پالیسی کی پاسداری نہ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بیشتر اراکین اسمبلی نے باور کرایا ہے کہ اگلا برس انتخابات کا سال ہے اس لئے عوام سے ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں میں سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب بھی توجہ دی جائے اور ایسے ملازمین جو صوبائی‘ خودمختار‘ ضلعی اداروں میں ڈیلی ویجز‘ ورک چارج بنیادوں پر کام کر رہے ہیں‘ ان کو ترجیحی بنیادوں پر ریگولر کر دیا جائے۔ دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ کو رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود سرکاری اداروں میں اب بھی ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ورک چارج‘ ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستیں از سر نو مرتب کی جائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ جب صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجز‘ ورک چارج ملازمین کو کنٹریکٹ دیا گیا اور بعدازاں ریگولر کیا گیا تو اس وقت یہ ورک چارج ملازمین کیوں ریگولر نہ کئے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv