اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ میں ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا جب کہ ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بہت بڑے محب وطن تھے،ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھ جیسے نوجوان پر بھروسہ کیا۔ ہم نے ایٹم بم پر 1974 میں اور میزائل ٹیکنالوجی پر کام بینظیر بھٹو کے دور میں شروع کیا اور کم وسائل کے باوجود ملک کو ایٹمی اور میزائل قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق اور پھر سابق صدر غلام اسحاق خان کو تحریری طور پر بتایا کہ ہم ہفتے کے نوٹس پر ایٹمی بم کاتجربہ کر سکتے ہیں جب کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو حکمرانوں پر واضح کر دیا کہ برابر کا جواب دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا، میں نے حکومت کو سستی آٹو موبائل انڈسٹری لگانے کی پیشکش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا، پرویز مشرف نے غیر ملکی ایماء پر مجھے ہٹایا، مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے، میں نے حکمرانوں سے کبھی کوئی زمین یا پیسہ نہیں لیا، آج بھی اپنی گزر اوقات ہالینڈ میں کام کے دوران کی گئی بچت سے کرتا ہوں، اس حوالے سے میرے پاس تمام رسیدیں موجود ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

