تازہ تر ین

ہتک عزت کیس, وزیراعلیٰ کیخلاف فرد جرم عائد

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نئی مصیبت میں پھنس گئے، مودی کابینہ کے اہم رکن اور بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے دائر ہتک عزت کیس میں پٹیالہ ہاو¿س کی عدالت نے فرد جرم عائد کر دی، ارون جیٹلی نے کیجریوال کی جانب سے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ( ڈی ڈی سی اے) میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگانے پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور انکے 5 ساتھیوں پر 10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی جو 13سال تک ڈی ڈی سی اے کے صدر رہے ہیں، ان پر اور ان کے خاندان پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزام لگائے تھے، اروند کیجریوال اور ان کے ساتھیوں نے بھارتی وزیر خزانہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں اپنے خاندان کو نوازا، کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں کیں اور کرپشن کے دروازے کھولے۔ ارون جیٹلی نے ان الزامات پر اروند کیجریوال اور انکے دیگر 5 ساتھیوں کے خلاف عدالت میں ساکھ کو نقصان پہنچانے، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر 10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جس پر عدالت نے آج نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے خلاف فرد جرم عائد کر تے ہوئے کیس کی سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے بھی اروند کیجریوال کی بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے بینک اکاو¿نٹس، ٹیکس ریٹرن اور دیگر مالیاتی ریکارڈ سے منسلک معلومات فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد اب اس مقدمے کی باقاعدہ سماعت ہوگی اور مقدمہ چلایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv