تازہ تر ین

برطانیہ نے بھی چھ ممالک سے آنے والوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لانے پر پابندی لگا دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے چھ ممالکسے آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لانے پر پابندی لگا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چھ ممالک سے آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی صدارت میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ غیر ملکی اخبار کا دعویٰ ہے جن ممالک پر برطانیہ کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے ان میں ترکی ،لبنان ،اردن ،مصر ،تیونس اور سعودی عرب شامل ہے۔ تاہم برطانیہ کی حکومت نے اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی اعلان نہیں کیاہے جبکہ تصدیق بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv