پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر 32 روز سے بند طورخم بارڈر پر پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا جس کے بعد تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد 32 روز سے بند پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ، صبح 7 بجے طورخم سرحد کھلنے پر دونوں ملکوں کے درمیان آمد و رفت شروع ہو گئی، کارخانو مارکیٹ پشاور اور جمرود میں پھنسے کنٹینرز طورخم کی طرف جانا شروع ہو گئے جب کہ سرحد کھلنے پر ڈرائیورزکی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ باب دوستی پر تجارتی ٹرکوں کی کلیئرنس کے لیے کسٹم عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، شہریوں کا ڈیٹا انٹری کرنے والا عملہ بھی ڈیوٹی پر پہنچ چکا ہے جب کہ سرحد پر ویزہ کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے اور مکمل سفری دستاویزات کو چیک کرکے سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ افغانستان سے دہشت گردوں کی آمدورفت روکنے کے لئے افغانستان سے ملحقہ طورخم بارڈر اور چمن گیٹ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

