اسلام آباد(ّویب ڈیسک)ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم کوئٹہ، قلات، مکران ،ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، فاٹا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ، ژوب، مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سبی، لاڑکانہ، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور،سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شیخ ماندہ18، منگلی17، تربت11، خضدار09،ژوب07، خیبرپختونخوا: پاراچنار14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق مالم جبہ میں منفی 02، گوپس، استور منفی 01 جبکہ لاہور میں کم سے کم 12، اسلام آباد09، کراچی 19،پشاور11، کوئٹہ 05،گلگت 06، چترال 04اور ہنزہ میں 02ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

