تازہ تر ین

بھارت خطے میں امن کیلئے خطرہ….وزیراعظم کا مودی سرکار سے بڑا مطالبہ

کھٹمنڈو(ویب ڈیسک)بھارت خطے میں امن کیلئے خطرہ بن گیا، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے نہتے نیپالی شہری کو اندھا دھند گولیاں برسا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جس پر بھارت مخالف مظاہرے شدت پکڑ گئے ، نیپالی وزیراعظم نے مودی سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی فوج کی غنڈہ گردی عروج پر ہے بھارت کی خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنے کی گھناونی سازش ۔ طاقت اور ظلم و ستم کرکے خطے کا امن برباد کرنے کی ایک نئی کوشش ۔حال ہی میں بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والی نیپالی سرحد پر گولہ باری کی زد میں آکر آنندا بازار گاں کا ایک نوجوان جان سے چلا گیا ۔ نیپالی باشندے کی ہلاکت کے بعدنیپال میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔نیپال میں سڑکوں پر بھارت مردہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے نیپالی عوام کا غصہ عروج پر ہے ۔ کھٹمنڈو اور نئی دہلی میں تعلقات کشیدہ ہیں ۔ نیپالی وزیراعظم پشپا کمل دھل نے سخت رویہ اختیار کرکے مودی سرکار سے اس معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نوجوان کی ہلاکت اور سرحدی خلاف وزری پر کسی بھی قسم کی سفارتی دخل اندازی قبول کرنے سے صاف انکار کردیا ۔نیپالی حکومت کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج سرحد پار کی مسلسل خلاف وزری کررہی ہے اور آئے دن گولیاں برسا کر خوف زدہ کرتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر نیپالی سرحدی علاقے پر قبضہ جمایا جا سکے۔خطے میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کا پاکستان کے بعد اب نیپال نے بھی چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv