لاہور (کرائم رپورٹر) آج صبح ٹبی سٹی کے علاقہ میں نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 2اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر تینوں زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے غازی آباد میں تعینات رضوان، ظفر اور سویلین افضل آج صبح ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ کار سوار تین افراد نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تینوں جوان لہولہان ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں رضوان اور ظفر کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور قریبی عمارتوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں بارے سراغ لگایا جا رہا ہے کہ ملزمان کون تھے، کہاں سے آئے اور ان کی اہلکاروں سے کیا دشمنی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

