کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے 2017 کی مرد شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ 1998 کی مردم شماری میں معذورافراد کا کالم موجود تھا، سندھ میں اس وقت 50 لاکھ اورملک بھرمیں 2 کروڑ سے زائد معذورافراد ہیں، معذورافراد کا کالم شامل کئے بغیر ملک میں مردم شماری کا عمل روکا جائے۔ عدالت نے مرد شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مردم شماری شروع ہونے والی ہے، شیڈول بھی جاری ہوچکا ہے، حکومت کوخود خیال رکھنا چاہیئے تھا، اس معاملے کوکوتا ہی نہیں بلکہ معذورافراد کے حقوق سلب کرنے کی کوشش سمجھا جائے گا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت اورمتعلقہ اداروں کومردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل کرنے کے لیے خط لکھ دیتا ہوں۔ عدالت نے مردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

