کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کی آرٹسٹ نے آئل پینٹس سے بھٹو خاندان کا البم تیار کر لیا ، آرٹسٹ حیا فاروقی کو شکوہ ہے کہ بلاول بھٹو ملاقات کا وقت نہیں دیتے ، ملاقات ہو تو وہ انہیں یہ البم پیش کریں گی ۔ رنگوں سے ناطہ اور بھٹو خاندان سے عقیدت کے اظہار میں کراچی کی حیا فاروقی نے شاہکار تخلیق کر ڈالے ۔ معروف شخصیات کی تصاویر بنانے کے شوق نے ذوالفقار علی بھٹو ، بیگم نصرت بھٹو ، بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ان کی دونوں بہنوں کی تصویریں کینوس پر اتار دیں ۔ آئل پینٹ کے رنگوں سے فن پارے بنانے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا ، اب خواہش ہے کہ اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں اور یہ البم انہیں پیش کریں ۔ لیکن اب تک ایسی تمام کوششیں بے سود رہیں ۔ حیا کے کام میں سندھ دھرتی کی روایتی زندگی کا عکس بھی بخوبی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ خوبصورت لینڈ سکیپ اور تاریخی عمارتوں کی تصاویر بنانا بھی ان کا مشغلہ ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

