واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ویتنام میں ملاقات ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں امن کے لیے ہم تاریخی اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ 27 اور 28 فروری کو ویتنام میں کم جان انگ سے دوسری ملاقات کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے یرغمال بنائے جانے والے لوگ واپس آرہے ہیں، جوہری ہتھیاروں کے تجربات رک گئے اور گزشتہ 15 ماہ سے شمالی کوریا نے کوئی میزائل تجربہ نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں صدر نہ ہوتا تو اس وقت امریکا کی شمالی کوریا سے بڑی جنگ ہو رہی ہوتی، بہت کام باقی ہے لیکن میرا تعلق کم جونگ ان سے اچھا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ سال کے وسط میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

