اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے والے ارکان اور انہیں دیے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیا۔ وفاق میں حکومت بنانے کی صورت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہوں گے جن کی کابینہ 18 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوسکتی ہے جب کہ کابینہ میں شامل وزرا کے لیے پی ٹی آئی نے ناموں پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے زرتاج گل وزیر یا اتحادی جماعتوں کے کسی رہنماءکو بنایا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جب کہ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے سے متعلق عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔تحریک انصاف کا وفاقی وزیر داخلہ کے لیے پرویز خٹک کے نام پر غور کیا جارہا ہے اسی طرح شیریں مزاری وزارت دفاع اور فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔عمران خان کی کابینہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی شامل کرتے ہوئے انہیں وزارت ریلویز کا قلمدان دیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مخدوم خسرو بختیار، مراد سعید، سینیٹر چوہدری سرور، اعظم سواتی، غلام سرور خان، رمیش کمار، عامر لیاقت حسین اور شہریار آفریدی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امین اسلم کو مشیر برائے ماحولیات کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

