برازیل(ویب ڈیسک) برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے ایک ایسے شخص کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو اپنے قبیلے کا آخری فرد بچا ہے اور پچھلے 22 سال سے مکمل طور پر تنہا زندگی گزار رہا ہے۔1992 میں کسانوں نے حملہ کر کے اس شخص کے قبیلے کے چھ افراد کو مار ڈالا تھا جس کے بعد سے یہ دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے۔اب تک اس شخص سے کسی جدید انسان کا رابطہ نہیں ہوا۔ نہ اس کے قبیلے کے نام کا کسی کو پتہ ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ وہ لوگ کون سی زبان بولتے تھے۔یہ شخص، جسے میڈیا میں ’دنیا کا تنہا ترین انسان‘ کہا جاتا ہے، خود بھی جدید انسانوں سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتا اور اگر کوئی اس کے علاقے میں جائے تو اس پر تیر برساتا ہے۔اس کی عمر 50 برس کے قریب ہے اور اس کی ویڈیو برازیل کے سرکاری ادارے فونائی نے بنائی ہے۔ یہ ادارہ مقامی قبائلیوں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے۔اس ویڈیو میں اس شخص کو شمالی مغربی ریاست روندونیا میں واقع ایمازون کے جنگل میں کلھاڑی کی مدد سے درخت کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔فونائی کا کہنا ہے کہ ویڈیو نشر کرنے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ یہ شخص زندہ ہے اس لیے اس علاقے میں کسی کو نہ جانے دیا جائے۔برازیلی قانون کے تحت مقامی قبائلیوں کو اپنے علاقے پر مالکانہ حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ تاہم اس شخص کے علاقے کے اردگرد طاقتور کسانوں کے علاقے ہیں جو اس علاقے پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں ان کسانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس علاقے میں کوئی قبائلی نہیں رہتا۔ادارہ فونائی خود بھی ایسے لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کرتا کیوں کہ ان میں جدید انسان کے جراثیم کے خلاف مدافعت نہیں ہوتی اور یہ بڑی آسانی سے زکام جیسے معمولی مرض کا شکار ہو کر مر سکتے ہیں۔ماضی میں اس شخص کی بنائی ہوئی کچھ جھونپڑیاں اور تیر وغیرہ ملے تھے، اس کے علاوہ اس کی ایک دھندلی تصویر بھی لی گئی تھی، تاہم ویڈیو پہلی بار سامنے آئی ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انھیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس شخص کی صحت عمدہ دکھائی دے رہی ہے۔اس شخص نے 2005 میں یہ جھونپڑی بنائی تھی تاہم بعد میں اسے ترک کر دیا تھا۔اس شخص کے قبیلے والوں کی بڑی تعداد اس وقت ختم ہو گئی تھی جب 1970 اور 80 کی دہائیوں میں ان کے علاقے میں سے سڑک گزاری گئی تھی۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر لکڑی کاٹنے والے اور کسان بھی مقامی قبائلیوں کو مار ڈالتے ہیں تاکہ ان کی طرف سے مداخلت نہ ہو سکے۔سروائیول انٹرنیشنل نامی ادارے کی فیونا واٹسن کہتی ہیں: ‘یہ شخص بڑے ہی پرتشدد تجربے سے گزرا ہے اور اسے دنیا نہایت خطرناک جگہ دکھائی دیتی ہو گی۔’انھوں نے کہا: ‘ہم اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جاننا چاہتے، تاہم وہ اس بات کی علامت ہے کہ ہم انسان کے زبردست تنوع سے محروم ہوتے چلے جا رہے ہیں۔’
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

