پاکستان(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ 2017 کے پورے سیزن کے لیے ہیمپشائر کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیا۔شاہد آفریدی نے 2011 میں پہلی مرتبہ ہیمپشائر کی نمائندگی کی جہاں ان کی کارکردگی سے مداح خوب محظوظ ہوئے، انہوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سمر سیٹ کے خلاف 42 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2016 میں انہوں نے کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جب کہ 12 میچز میں 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ وہ مجموعی طور پر اب تک کلب کی جانب سے 18.32 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ڈائریکٹر کرکٹ ہیمپشائر جائلز وائٹ نے کہا کہ شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزنز میں ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ان کا ٹیلنٹ ہمارے سکواڈ کے لیے موزوں ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

