اسلام آباد)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سرکاری رہائشگاہوں سے متعلق کیس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز پولیس کو جمعے کو طلب کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ آئی جیز کیوں تعاون نہیں کر رہے، کیا ان کو بلا لیں؟آئی جیز سے کہیں عدالت آجائیں چاہے جہاز پر آئیں یا ہیلی کاپٹر پر۔aتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو موقف اپنا یا کہ سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق آئی جیز تعاون نہیں کر رہے اور صرف اسلام آباد میں 200 سرکاری رہائشگاہوں پر پولیس والے قابض ہیں اور کراچی میں بھی اسی قسم کی صورتحال ہے۔جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جیز کیوں تعاون نہیں کر رہے، کیا ان کو بلا لیں؟، آئی جیز سے کہیں عدالت آجائیں چاہے جہاز پر آئیں یا ہیلی کاپٹر پر۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے ابھی یہ ممکن نہیں جمعہ تک کا وقت دیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جمعے تک کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ جمعے کو تمام صوبوں کے آئی جیز پیش ہوں اور جن سرکاری رہائشگاہوں سے متعلق ماتحت عدالتوں کی جانب سے حکم امتناع جاری کیے گئے ان کی فائلیں بھی پیش کی جائیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

