کراچی (کرائم رپورٹر‘وقائع نگار)پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھاجانیوالالیاری پیپلزپارٹی کیلئے امتحان بن گیا، عام انتخابات 2018کی تیاریاں اپنی جگہ چیئرمین بلاول بھٹوکے قافلے کواگرہ تاج جونامسجدکے قریب علاقہ مکینوں نے گھیرلیا،مشتعل مظاہرین کاپیپلزپارٹی کے خلاف زبردست احتجاج،نعرے بازی،بلاول بھٹوکی گاڑی سمیت قافلے پرپتھراﺅ،پولیس کی مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے شیلنگ،لاٹھی چارج،مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ گیا،مظاہرین نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے نذرآتش کردیئے ،نبیل گبول کی گاڑی سمیت متعددگاڑیوں کے شیشے توڑدیئے گئے ،متعددافرادپتھرلگنے سے زخمی،بلاول بھٹوکے قافلے نے بلاول بھٹوکونکال کرچاکیواڑہ پہنچادیا،لیاری میں عام انتخابات کیلئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018سے قبل ہی لیاری کی عوام اورپیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات کھل کرسامنے آنے لگے ،چیئرمین بلاول بھٹوانتخابی مہم کے آغاکیلئے اپنے قافلے سمیت لیاری کے علاقے کلری اگرہ تاج کالونی شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈجونامسجدکے قریب جسے ہی پہنچنے کہ پہلے سے موجودعلاقہ عوام کی بڑی تعدادنے بلاول بھٹوکے قافلے کوگھیرلیا،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹوزرداری کے خلاف زبردست نعرے بازی کی،اورمشتعل مظاہرین کی جانب سے بلاول بھٹوکے قافلے پرپتھراﺅکردیا،جس پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے شیلنگ اورلاٹھی چارج شروع کردیا،اوردیکھتے دیکھتے ہی علاقہ میدان جنگ بن گیا،پولیس اورمشتعل مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث پتھرلگنے سے دوافرادلہولہان ہوگئے ،جنہیں فوری طورپرطبی امدادکیلئے سول اسپتال پہنچایاگیا،تاہم مشتعل مظاہرین نے پیپلزپارٹی کے جھنڈوں کونذرآتش کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی گاڑی سمیت متعددگاڑیوں کے شیشے توڑدیئے گئے،بلاول بھٹوکے قافلے نے بحفاظت بلاول بھٹوکونکال کرمرزاآدام خان روڈکے راستے سے میراں ناکہ سے ہوتے ہوئے چاکیواڑہ پہنچادیاگیا،جہاں پر چیئرمین بلاول بھٹونے چاکیواڑہ روڈاورگبول پارک پہنچ کر عوام سے خطاب کیااورمکینوں کی جانب سے بلاول بھٹوکے استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیاعلاقہ جئے بھٹوکے فلک شگاف کے نعروں سے گونج اٹھا۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ ہمارا پر امن قافلہ تھا متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ، ہم بالکل نہیں ڈریں گے اپنا سیاسی سفر جاری رکھیں گے ،شیری رحمان ہم لیاری کو یرغمال نہیں بننے دینگے۔بلاول کی لیاری ریلی جاری رہے گی ، کارکن پر امن رہیں ، تشدد کی سیاست کرنیوالے راستہ نہیں روک سکتے، ،ہم نے تشدد کا جواب تشدد سے نہیں سیاسی عمل سے دیا ہے۔ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز اپنی ذمہ دارای ادا کریں جب کہ الیکشن کمیشن واقعہ کا نوٹس لے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

