اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے کوئی بغاوت نہیں کی صرف نوازشریف سے سیاسی اختلاف ہے اگر اقتدار اور عہدہ عزیز ہوتا تو جاکر معافی مانگ لیتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے پارٹی سے کوئی بغاوت نہیں کی،میں ناراض یا نالاں نہیں لیکن صرف اور صرف نوازشریف سے سیاسی اختلاف کیا ہے اگر پارٹی میں اظہار اختلاف بغاوت ہے تو کوئی اسے جو مرضی کہے میں اسے بغاوت نہیں سمجھتا، میں مسلم لیگ(ن) اورنوازشریف کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا میرا پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے ساتھ اب بھی دوستی سے بڑھ کرتعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات پر خود کو وزارت سے علیحدہ کرلیا مجھے شاہد خاقان عباسی نے کابینہ میں شامل کرنے کا کہا لیکن منع کردیا کیونکہ اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتا، میں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی بندر بانٹ پر آنکھیں بند کرلیں اور مجیب الرحمان کو محب وطن کہنے پر بھی نہیں بولا لیکن ممبئی حملوں پر ملکی مفاد کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ پاکستان کا ریکارڈ درست کرنے کے لیے بیان دینا ضروری تھا اور میں نے ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر کہا، میں نے واضح کیا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے کیس بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ا?گے نہیں بڑھا اس میں پاکستان کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات نے میرے سے منسوب بیان چلایا جس پر دلی تکلیف اور دکھ ہوا، میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ منہ کھولوں گا تو نوازشریف منہ نہیں دکھا سکیں گے تاہم کچھ میڈیا کے اداروں نے غلط بیان شائع کیا جس کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلائیں، میرا کسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں کیونکہ مجھے کوئی لالچ نہیں، میں قوم اور حلقے کی عوام کے لیے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہاہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

