چین (ویب ڈیسک ) چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدرممنون حسین اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مصافحہ عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت رہنماوں کا خوشگوار انداز میں مصافحہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔بھارتی وزیر اعظم نے صدر ممنون حسین سے مصافحہ کیا اور انہیں کانفرنس میں خوش آمدید کہا
سربراہ کانفرنس کے موقع پر میزبان صدر شی جن پنگ اپنے مہمانوں کے ساتھ موجود تھے، جب بھارتی وزیر اعظم نے صدر ممنون حسین سے مصافحہ کیا اور انہیں کانفرنس میں خوش آمدید کہا۔پاکستان میں جمہوری اقدار اور ادارے مستحکم ہوئے ہیں، صدر ممنون حسین نریندر مودی کو اس کا جواب انتہائی گرم جوشی سے ملا، نریندر مودی آگے بڑھے، پھر پلٹے تو ایک بار پھر دونوں رہنماو¿ں کے درمیان غیر رسمی انداز میں بات ہوئی۔روس کے صدر پیوٹن نے بھی ہیلو ہائے کی اور پھر تینوں رہنما اپنی نشستوں کی جانب بڑھ گئے۔
































