تازہ تر ین

پاکستانی چائے فروش کا ایک اور اعزاز 40 پاونڈ وزن کمر پر رکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی چائے فروش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور 40 پاونڈ وزن اپنی کمر پر رکھ کر ایک ٹانگ پر پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے چائے فروش تاج محمد نے دنیا کو حیران کردیا ہے اور اپنی کمر پر 40 پاونڈ وزن رکھ کر ایک منٹ میں ایک ٹانگ پر 58 پش اپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔تاج محمد نے 25 پاونڈ کا وزن کمر پر رکھ کر 21 پش اپس کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔نوجوان کے ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھیجا جائے گا جس کے بعد اسے ریکارڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل تاج محمد نے مکوں پر زیادہ پش اپس کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔یاد رہے کہ تاج محمد پشین کا رہنے والا ہے اور اس کا کراچی کے علاقے ملیر میں ایک چائے کا ہوٹل ہے جس سے وہ اپنی روزی روٹی کماتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv