لندن (خصوصی رپورٹ) بہت سے لوگ بال گرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، اگرچہ روزانہ 50 سے 100بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن زیادہ بال گرنے سے لوگ خاصے پریشان ہو جاتے ہیں۔ گنجا پن شکل میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر دیتا ہے جس سے متاثرہ شخص کے اعتماد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یوں تو بالوں کو گرنے سے بچانے کے کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن ان کے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پیاز کی اس خصوصیت سے آگاہ کرنے جا رہے ہیں جو نہ صرف آپ کے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور اس کا کوئی مضرصحت پہلو بھی نہیں۔آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے کولجین ٹشوزکی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ جوسر مشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں۔ اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتے ہیں تو سارا دن بھی یہ جوس سر پر لگا رہنے دیں لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سرکو دھولیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

