بوسٹن(ویب ڈیسک)یہ دلچسپ سواری ایم آئی ٹی کے انجینئرز نے بنائی ہے جو ہوا میں اڑتی اور پانی میں تیرتی ہے۔ روبوٹ گلائیڈر کسی بھی بادبانی کشتی سے 10 گنا تیز رفتار سے آگے بڑھتا ہے۔ اس کی تیاری میں بایو انجینئرنگ سے مدد لی گئی ہے اور اسے سمندری پرندے الباٹروس کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ان پرندوں کے بازو 12 فٹ تک پھیلے ہوتے ہیں اور خاص پٹھوں کی وجہ سے وہ ایک ہی جگہ گویا جامد ہوجاتے ہیں جس سے پرندہ ہموار انداز میں پرواز کرتا رہتا ہے۔دوسری جانب کوئی بادبانی کشتی پانی اور ہوا کی مدد سے آگے بڑھتی ہے۔ جب کپڑے کے بادبان میں ہوا بھرتی ہے تو اس کی قوت پانی تک منتقل ہوتی ہے اور کشتی کو آگے کی جانب دھکیل کی قوت ملتی ہے۔اس گلائیڈر کے مرکزی فریم کا وزن صرف 2.75 کلوگرام ہے جس پر الباٹروس جیسے پرندے کی طرح طویل بازو لگائے گئے ہیں۔ ان کی لمبائی 3 میٹر ہے اور کشتی کے نیچے ایک خمیدہ چپو ہے جو سرفنگ بورڈ کے نیچے نصب ہوتا ہے اور وہ پانی میں ڈوبا رہتا ہے۔ روبوٹ گلائیڈر پر جی پی ایس نظام، انرشیا ناپنے والے سنسر، آٹوپائلٹ نظام اور گہرائی ناپنے کا الٹرا ساو¿نڈ آلٹی میٹر بھی ہے۔جب ہوا تیز ہوگی تو گلائیڈر پرواز کرے گا لیکن ہوا تھمنے کی صورت میں اس کا نوک دار حصہ پانی میں ڈوب جاتا ہے اور کشتی تیزرفتاری سے آگے بڑھنے لگتی ہے اور اس طرح ایک بادبانی کشتی سے 10 گنا رفتار سے آگے بڑھتا ہے۔ اسی کے ساتھ یہ 20 ناٹ یا 37 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھتی ہے۔توقع ہے کہ ایسے بہت سے روبوٹ بنا کر ان سے سمندر کے ایک وسیع علاقے کا سروے کیا جاسکتا ہے جن میں کلائمیٹ چینج، موسمیاتی تحقیق اور دیگر تحقیقات شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

