روم (ویب ڈیسک )اٹالین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ڈی میکائیلی اور ان کی ٹیم نے یہ بازو بنایا ہے جو انتہائی جدید اور پیچیدہ ترین ہے۔ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ یہ بہترین گرفت فراہم کرتا ہے جو اس سے پہلے کسی مصنوعی یا مشینی بازو کے ذریعے ممکن نہ تھی جبکہ یہ بہت مو¿ثر بھی ہے۔ کمپنی اگلے سال اسے تجارتی پیمانے پر تیار کرے گی اور اس کی قیمت 10 سے 12 ہزار یورو کے درمیان رکھی گئی ہے جو 12 سے 13 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔شکاگو کی شرلے ریان ایبلیٹی لیب سے وابستہ مصنوعی اعضا کے ایک ماہر ارون جیارامان نے کہا ہے کہ اس سے قبل جو بھی مصنوعی بازو بنے ہیں وہ بہت بھاری ہیں لیکن کم وزن اس بازو سے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس کا وزن انسانی ہاتھ کے برابر ہے۔ماہرین نے گزشتہ تین سال سے اس ہاتھ کو مختلف معذور افراد پر آزمایا ہے جو پنسل تھامنے، کار اسٹیئرنگ گھمانے اور اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 64 سالہ ایک شخص نے یہ بازو آزمانے کے بعد کہا ہے کہ وہ اب سکون سے ڈرائیونگ کرسکتے ہیں اور میز پر رکھی چھری بھی اٹھاسکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

