بیت المقدس(شوبزڈیسک) ہالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نتالی پورٹمین نے اسرائیل کے وزیراعظم کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایورڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نتالی پورٹمین نے موقف اختیار کیا کہ ‘مذکورہ تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو خطاب کریں گے اور میری موجودگی ان کے بیان کی حمایت تصور ہو گی‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں نتالی پورٹمین کو ان کے سماجی کاموں اور یہودیوں کے ساتھ گہرے مراسم کے اعتراف میں اسرائیل نے جینئس پرائز 2018 کے اعزاز سے نوازا تھا۔جینئس پرائز فاو¿نڈیشن کے مطابق نتالی پورٹیمن نے بیت المقدس میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔
جس کے بعد وہ انعامی رقم 20 لاکھ ڈالر سے بھی محروم ہو جائیں گی۔دوسری جانب نتالی پورٹمین کے ترجمان نے فاو¿نڈیشن کو آگاہ کیا کہ وہ اسرائیل میں ‘حالیہ واقعات‘ کے تناظر میں پریشان ہیں اور ‘اسرائیل میں کسی بھی عوامی نوعیت کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار نہیں’۔بیک وقت امریکا اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والی اداکارہ نتالی پوٹیمین غزہ پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر احتجاج کرنے والے پر امن فلسطینی مظاہرین کے قتل عام پر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

