اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی لڑکے اور بھارتی لڑکی کی محبت کی کہانی میں نیا موڑ آگیا، مبینہ طور پر شادی کے لیے پاکستان آنے والی ڈاکٹر عظمیٰ نے لڑکے پر سنگین الزامات عائد کردیے۔ڈاکٹر عظمیٰ نے پاکستانی شہری طاہر علی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ’گن پوائنٹ‘ پر کرائی گئی جبکہ انہیں ’ہراساں‘ بھی کیا گیا۔بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پہنچی اور 506 ضابطہ فوجداری کی درخواست دائر کردی۔عظمیٰ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ عدالت نے نکاح خواں اور گواہان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 11 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ اسلام آباد میں مجسٹریٹ حیدر علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔بھارتی شہری نے عدالت میں 506 ضابطہ فوجداری کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ’میں شادی کرنے نہیں آئی تھی، میری گن پوائنٹ پرشادی کرائی گئی، مجھ سے تمام سامان بھی لے کیا گیا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا‘۔عظمی نے عدالت کو بیان دیا کہ ’ان لوگوں کی زبان مختلف تھی لیکن وہاں موجود بچے طاہر کو ابو بول رہے تھے‘۔عدالت کے استفسار پر ڈاکٹر عظمٰی نے کہا کہ ’مجھ پر کوئی دباو¿ نہیں، اپنی مرضی سے بیان دے رہی ہوں‘۔ڈاکٹر عظمٰی نے عدالت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کر دی جبکہ عدالت نے عدالت نے عظمٰی کے شوہر طاہر علی، نکاح خوان اور گواہان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 11 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

