اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو اتوار کے روز سیالکوٹ جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہا کہ عوام کرپٹ وزیر اعظم اور کرپش کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے یہ دعوت جمعرات کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دی عمران خان نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزرہا ہے اور اگر ہم پر امن مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ میں 7مئی کو سیالکوٹ آرہا ہوں کارکناں جناح سٹیڈیم پہنچ کر جلسے کو تاریخی بنائیں ۔ ہماری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے اور اگر عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے تو انشاءاللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی ڈی کو ذاتی ڈیپارٹمنٹ بنارکھاہے او ر اس ادارے کا غلط استعمال کررہی ہے ،ڈان لیکس کی رپورٹ کو نواز شریف نے اس لئے چھپا دیا کہ اس میں مریم نواز کا بھی نام ہے،وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ قوم کیلئے ٹھیک نہیں ہوگا ، موٹو گینگ نفسیاتی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد پچھلے دروازے سے نکل گئے پی آئی ڈی کو تالے لگا کر چاروں طرف پولیس کو تعینات کیا ہواہے جبکہ گزشتہ سال وہاں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت ہمیں پرویز رشید نے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاعمران خان اور تحریک انصاف پر کیچڑ اچھالنا وطیرہ بن گیا ہے ،ڈان لیکس کی رپورٹ کو نواز شریف نے اس لئے چھپا دیا کہ اس میں مریم نواز کا بھی نام ہے ،جس پرمریم نوا زنے مجھے 10ارب کا لیگل نوٹس بھی بھیجا تھا، میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ کو شائع کیا جائے ،یہی نہیں نواز شریف نے ماڈل ٹاون کے قاتلوں کو اس لئے چھپایا ہواہے کہ اس میں شہباز شریف بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ قوم کیلئے ٹھیک نہیں ہوگاوہ سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں، حکمران پانامہ کیس پر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ملک کے طاقتور صحافیوں سے کوئی بات نہیں چھپی ہوئی، موٹو گینگ نفسیاتی دہشتگردی میں ملوث ہے اور حکومت اپنی زندگی کے آخری دن پورے کر رہی ہے ،یہی نہیں قوم نواز شریف کے استعفے کی منتظرہے، وزیراعظم اپنے اختیارات کا استعمال کرکے جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

