لاہور(شوبز ڈیسک) سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میں پاکستان کی بہادر بیٹی زینت عرفان کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بن رہی ہوں۔ ٹیلیویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ عدنان سرور ایک ذہین اور باکمال ہدایتکار اور فلمساز ہیں۔ دا موٹر سائیکل گرل کیلئے میں نے پوری تیاری کی ہے۔ یہ فلم رواں برس ہی ریلیز ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس فلم کی ریلیز سے پاکستان فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی میں آسانی پیدا ہو نگی۔ اس سے قبل بھی ہماری چند فلمیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں مقبول ہوئیں اور فیسٹیول میں بھی عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔سوہائے علی ابڑو کی پاکستانی فلموں میں واپسی، دو سال قبل ان کی فلم جوانی پھر نہیں آتی مقبول ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ تھوڑے عرصے کے لئے فلموں سے دور چلی گئی تھیں۔اب ایک مرتبہ ہدایتکار عدنان سرور نے انہیں اپنی نئی فلم دا موٹر سائیکل گرل میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا ہے۔ عدنان سرور اس سے قبل اولمپیئن باکسر حسین شاہ کی زندگی پر فلم شاہ بنا چکے ہیں جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

