سرینگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی بدتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ فرقہ پرست اور متعصب حکومت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا بھر پور استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے سید علی گیلانی نے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو ہمیشہ سامنے رکھنا ہو گا۔ ہمیں مبنی برحق جدوجہد میں ثابت قدم رہتے ہوئے آپسی انتشار سے بچنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نت نئے حربے استعمال اور اپنی فورسز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے، مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز سیاست دانوں نے بیگناہ شہریوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اگر یہ لوگ اپنی عوام سے مخلص ہوتے تو یہ نام نہاد اسمبلی اور بھارتی پارلیمنٹ سے مستعفی ہو کر حق خود ارادیت کی تحریک میں شامل ہو جاتے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

