ریاض (ویب ڈیسک ) یمن میں برسر پیکا حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم سعودی ایئر ڈیفنس یونٹس نے یمن سے داغا جانے والا میزائل راستے میں ہی تباہ کردیا۔سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ یمن کی حدود سے بیلسٹک میزائل سعودی شہر جازان کی طرف داغا گیا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسے راستے میں ہی تباہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں ترکی المالکی نے بتایا کہ میزائل حملہ یمن کے علاقے سعادہ سے رات کو 9 بج کر 35 منٹ پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ میزائل حملے کے بعد یہ بات مزید واضح ہوگئی ہے کہ ایران، یمن میں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کر رہا اور انہیں جدید ہتھیار فراہم کر رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

