اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ وزیر اعظم شاہد خاقان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔20 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں چار دن قیام کریں گی۔ سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے پر ملالہ یوسفزئی پر 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کردیا گیا۔ ملالہ کو 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا، وہ عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔ اگست 2017 میں ملالہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جہاں وہ فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات کے مضامین پڑھ رہی ہیں۔ ملالہ مسلسل تین سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں۔ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔ ملالہ کو عالمی سطح پر40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

