نئی دہلی (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے محمد شامی کو میچ فکسنگ الزامات سے کلیئر قرار دیتے ہوئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس فہرست میں بی کیٹگری میں شامل کر لیا۔ کلین چٹ ملنے کا مطلب ہے کہ شامی آئندہ ماہ شروع ہونےوالی آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کریں گے۔، شامی کی اہلیہ حاسین جہان نے اپنے شوہر پر میچ فکسنگ سمیت تشدد اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے تھے جس کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ان کا سالانہ کنٹریکٹ روک دیا تھا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ نیراج کمار نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کی قائم کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریشنز کے پاس جمع کرا دی تھی، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ شامی کے خلاف کرپشن اور میچ فکسنگ الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ملے اسلئے انہیں الزامات سے کلیئر قرار دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے، شامی کو بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

