لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل میچ میں کامران اکمل نے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کیا تو ہر جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس پر کامران اکمل بھی پھٹ پڑے اور تنقید کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی انتہائی اچھی رہی اور پوری ٹیم بھی زبردست کھیلی اور صرف ایک ڈراپ کیچ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیچ چھوٹنا میچ کا حصہ ہے لیکن منفی سوچ رکھنے والے کچھ لوگ اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ بس ایک غلطی ہو اور وہ تنقید شروع کردیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ تھری کے دوران ناصرف پشاور زلمی بلکہ ان کی اپنی کارکردگی بہت بہترین رہی اور پشاور زلمی کے مداح انہیں سراہتے رہے۔مگر ہر ایک دن اچھا نہیں ہوتا اور فائنل کے روز بھی ایسا ہی ہوا کہ کیچ ڈراپ ہوگیا اور اب منفی سوچ رکھنے والے لوگوں نے تنقید کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

