کراچی(آئی این پی) کراچی میں فائنل کے دوران انتظامیہ نے متعدد خصوصی مہمانوں کو بھی فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی لیکن کپتان سرفراز احمد کسی کو بھی نظر نہیں آئے۔فائنل میچ دیکھنے آنےوالے مہمانوں میں شاہد آفریدی اور سابق کرکٹر ظہیر عباس سمیت کئی سیاسی رہنما بھی شامل تھے۔سرفراز کے اسٹیڈیم میں موجود نہ ہونے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو باضابطہ طور پر فائنل دیکھنے کی دعوت نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل 3 کے آفیشل گانے میں بھی شامل نہیں تھے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا تاہم بورڈ میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ چونکہ سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی حیثیت سے ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے اس لیے انہیں کسی باضابطہ دعوت نامے کی ضرورت نہیں تھی۔تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد بھی سرفراز کو دعوت نہ دینا حیران کن ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

