لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ بر قرار رکھتے ہوئے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی جبکہ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجرم کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا، ثابت ہو چکا ہے عمران ہی اصل مجرم ہے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے پراسیکیوشن کی دو رکنی ٹیم کے علاوہ زینب کے والد حاجی امین انصاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔دوران سماعت مجرم عمران کے وکیل نے دلائل دینے کیلئے مہلت کی استدعا کی تاہم جسٹس صداقت علی خان نے مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زینب کیس کی کارروائی میں تاریخ نہیں دیں گے۔ مجرم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران اصل مجرم نہیں ،ٹرائل کورٹ نے عجلت میں فیصلہ سنایا جس پر جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بروقت فیصلہ کریں تو آپ کواعتراض نہیں کرنا چاہیے ۔جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا، 1187 افراد میں صرف عمران کا ڈی این اے میچ ہوا۔عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم عمران نے سزا میں کمی کی اپیل کی، آپ بریت کی بات کر رہے ہیں ؟ تفتیش میں ثابت ہو چکا ہے عمران ہی اصل مجرم ہے۔ عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر تے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ بر قرار رکھا ۔حاجی امین انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے زینب کو انصاف مل گیا ،پراسیکیوشن کی ٹیم نے بھرپور محنت کی ۔ پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بر قرار رکھا ہے ۔ مجرم فیصلے کے خلاف سات روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
- انشاءاللہ اور بسم اللہ، کیا رونالڈو نے اسلام قبول کرلیا؟
- فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
- ایل پی جی سرکاری نرخ سے بھی مہنگی ہوگئی؛ 500 روپے فی کلو میں فروخت
- تصویر ایڈٹ کرنے پر خاتون کو سیاسی پارٹی سے نکال دیا
- اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کرلی؟
- سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی
- دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمساز نے بڑا دعویٰ کردیا
- کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی نے 472.1 ملین روپے خزانے کو واپس کردیے
- ٹرانزٹ یا متبادل راستوں سے آنے والی شپمنٹس پر وار سرچارج نہیں لگے گا، ایجنٹس کی تصدیق
- واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی
- جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان
- اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ آگیا Apr 03, 2026 | 18:12:PM
